رسائی کے لنکس

سلمان بٹ پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل مقرر

سلمان بٹ (فائل فوٹو)
سلمان بٹ (فائل فوٹو)

اٹارنی جنرل کا عہدہ عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اہم مقدمات میں اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر وفاق کی نمائندگی کرتا ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین کی طرف سے رسمی منظوری کے بعد سلمان بٹ کو ملک کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ایڈووکیٹ سلمان بٹ کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی سمری بجھوائی تھی۔

ملک کے سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے گزشتہ ہفتے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں معروف قانون دان منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کیا تھا۔

اٹارنی جنرل کا عہدہ عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اہم مقدمات میں اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر وفاق کی نمائندگی کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG