رسائی کے لنکس

پاکستان اور بھارت کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

دفتر وزارت خارجہ
دفتر وزارت خارجہ

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 31 دسمبر 1988ء کو دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کی حکومتیں ہر سال یکم جنوری کو اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کی پابند ہیں۔

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت سے متعلق معاہدے کے تحت اپنی اپنی ’’ نیوکلئیر تنصیبات‘‘کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 31 دسمبر 1988ء کو دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کی حکومتیں ہر سال یکم جنوری کو اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کی پابند ہیں۔

بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے مطابق پاکستان نے منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے اپنی تنصیبات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی۔ جب کہ بھارت نے اپنی فہرست دن بارہ بجے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے سپرد کی۔

بیان میں جوہری تنصیبات کی تعداد یا اس حوالے سے دیگر معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
XS
SM
MD
LG