رسائی کے لنکس

افغانستان اور پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے


ریکٹر اسکیل (فائل فوٹو)
ریکٹر اسکیل (فائل فوٹو)

ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں زیر زمین 225 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں زیر زمین 225 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاوہ متعدد مشرقی حصوں جب کہ پاکستان میں قبائلی علاقوں، پشاورسمیت صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں، راولپنڈی و اسلام آباد میں زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی اس کی شدت محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

جمعرات کو آنے والے اس زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
XS
SM
MD
LG