رسائی کے لنکس

logo-print

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان


سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز 19 ستمبر سے ہونے جا رہا ہے جس کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف سلیکٹر انضام الحق نے اس کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

ان میں اظہر علی، شان مسعود، احمد شہزاد، سمیع اسلم، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد اصغر، بلال آصف، میرحمزہ، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق تربیتی کیمپ 19 سے 23 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جائے گا۔

تربیتی کیمپ کے لیے تمام کھلاڑیوں کو 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔

تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو سامنے رکھتے ہوئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG