رسائی کے لنکس

جنرل کیانی کے 42 سالہ عسکری کریئر کا اختتام

پاکستان فوج کے سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل اشفاق پرویز کیانی کا عسکری کریئر 42 برسوں پر محیط ہے۔ وہ فوج کی قیادت کے مسکن یعنی راولپنڈی کے قریبی علاقے گوجر خان میں 1952ء میں پیدا ہوئے۔ اُنھوں نے ابتدائی تعلیم مشہور درس گاہ ملٹری کالج جہلم میں حاصل کرنے کے بعد فوج میں شامل ہوئے۔ فوجی افسران کی مرکزی تربیت گاہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول، سے فارغ التحصیل ہونے پر 1971ء میں بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل کیانی جن اہم عہدوں پر فائز رہے ان میں چیف آف آرمی اسٹاف، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز شامل ہیں۔ اُنھیں عملی اقدام کرنے والے کمانڈر اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت کا نمونہ سمجھا جاتا ہے۔ اُن کا پسندیدہ کھیل گالف ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG