رسائی کے لنکس

پاکستان: پیرا ٹروپر فوجی خواتین کی تربیت مکمل


ایم آئی۔ 17 ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے والے دستے میں کیپٹن کرن اشرف بہترین پیرا ٹروپر قرار پائیں۔

پاکستانی فوج کی تاریخ میں خواتین فوجیوں کا پہلا پیرا ٹروپرز کورس مکمل ہوا اور اس میں کیپٹن سعدیہ نے پیرا شوٹ سے چھلانگ لگانے والی پہلی خاتون فوجی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تین ہفتوں کے بنیادی ایئربورن کورس میں 24 خواتین افسروں نے حصہ لیا جس میں انھیں فضا سے چھلانگ لگانے، پیراشوٹ کے سنبھالتے ہوئے زمین پر اترنے کے علاوہ مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی گئی۔

تربیلا میں کورس کی تکمیل پر ہونے والی ایک تقریب میں ان خواتین افسروں کو پیرا ونگ (پیرا ٹروپرز کے لیے مخصوص نشان) دیا گیا۔

ایم آئی۔ 17 ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے والے دستے میں کیپٹن کرن اشرف بہترین پیرا ٹروپر قرار پائیں۔
XS
SM
MD
LG