رسائی کے لنکس

بلوچستان: چار مشتبہ شدت پسند ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بولان کے ڈپٹی کمشنر نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں حکام نے بتایا کہ ضلع بولان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی میں چار مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور مختلف ہتھیار بھی برآمد کیے گئے جب کہ دس مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

حکام کے مطابق پیر غائب اور کجھوری کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایک روز قبل ضلع بولان کے ڈپٹی کمشنر وحید شاہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن آئندہ چند روز جاری رہےگا۔

گزشتہ ہفتے بولان کے اس علاقے میں شدت پسندوں نے پنجاب جانے والی بسوں سے 13 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کر کے قتل کردیا تھا۔

ہلاک ہونے والے بلوچستان میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے اور عید الفطر منانے کے لیے پنجاب میں اپنے آبائی علاقوں کی طرف جا رہے تھے۔

شمال مغربی صوبے میں شدت پسندی کے واقعات میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG