رسائی کے لنکس

بلوچستان: بم دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں کی گاڑی جیسے ہی یہاں قائم ایک چیک پوسٹ کے قریب رکی تو اس میں زوردار دھماکا ہوگیا۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں پیر کو ایک بم دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ ضلع پشین کے علاقے کلی سُنگر میں پیش آیا جہاں پولیس کی ایک گاڑی کے قریب پہلے سے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

مقامی حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں کی گاڑی جیسے ہی یہاں قائم ایک چیک پوسٹ کے قریب رکی تو اس میں زوردار دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کی زد میں قریب سے گزرنے والی مسافر بس بھی آئی اور اس پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔

فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن صوبے میں شدت پسند اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملے کرتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG