رسائی کے لنکس

بنوں: فائرنگ سے ایف سی اہلکار سمیت دو ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق فرنٹئیر کور کا ایک اہلکار اپنے گاؤں جانے کے لیے بنوں پہنچا جہاں سے وہ اپنے بھائی کے ہمراہ جانی خیل جا رہا تھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں بدھ کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق فرنٹئیر کور کا ایک اہلکار اپنے گاؤں جانے کے لیے بنوں پہنچا جہاں سے وہ اپنے بھائی کے ہمراہ جانی خیل جا رہا تھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اُن کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور اُن کے بقول یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

بنوں کا علاقہ جانی خیل قبائلی علاقوں کے قریب ہی واقع ہے جہاں اس سے قبل بھی شدت پسند سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

اسی ضلع میں اپریل 2012ء میں دہشت گردوں نے بنوں کے مرکزی جیل پر حملہ کر کے تین سو سے زائد قیدیوں کو فرار کروا دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG