رسائی کے لنکس

logo-print

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے ہفتہ کو 2200 سے زائد وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ایسوسی ایشن کی صدارت کے لیے رشید اے رضوی اور یاسین آزاد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

رشید اے رضوی سندھ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں اور ان کا شمار عدلیہ بحالی تحریک کے وکلاء رہنماؤں میں بھی ہوتا ہے۔ انھیں اعتزاز احسن، منیر اے ملک، علی احمد کرد اور حامد خان کی حمایت حاصل ہے جبکہ یاسین آزاد بار کی موجودہ صدر عاصمہ جہانگیر سمیت پیپلز لائر فورم کے حمایت یافتہ ہیں۔

پولنگ صبح نو سے شام پانچ بجے تک جاری رہی اور ووٹنگ کے لیے نو شہروں میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔

XS
SM
MD
LG