رسائی کے لنکس

پاکستان: چھت گرنے کے دو واقعات میں چھ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں ایک مدرسے کی چھت اچانک سے زمین بوس ہو گئی جس سے وہاں موجود کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاکستان میں عمارت کی چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اتوار کو پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں ایک مدرسے کی چھت اچانک سے زمین بوس ہو گئی جس سے وہاں موجود کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بھی بیان کی گئی ہے۔

رحمت کالونی نامی علاقے میں چھت گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

اتوار ہی کو خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں رنگ روڈ پر ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے کم ازکم ایک شخص ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاکستان میں ایسے واقعات کی عمومی وجہ تعمیرات کے قوانین کی خلاف ورزی اور ناقص تعمیراتی میٹریل ہی بتایا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG