رسائی کے لنکس

بانی پاکستان کا 139 واں یوم ولادت


وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن، بھائی چارے اور تحمل و برداشت پر مبنی ریاست کے لیے قوم کو قائد اعظم کی زندگی اور ان کے اصولوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 139 واں یوم پیدائش جمعہ کو پورے ملک میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلے میں مرکزی تقریب کراچی میں مزار قائد پر ہوئی جہاں پاکستان کے صدر ممنون حسین نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس دن کی مناسبت سے صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں قوم پر زور دیا کہ وہ ملک میں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کی قوتوں کو شکست دینے، جمہوریت، آئن اور قانون کی حکمرانی و بالادستی کی کوششوں کے لیے قومی اتحاد قائم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا اعلیٰ کردار ہم سب کے لیے مشعل راہ رہے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن، بھائی چارے اور تحمل و برداشت پر مبنی ریاست کے لیے قوم کو قائد اعظم کی زندگی اور ان کے اصولوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیں جمہوری اقدار کی پیروی کرنے کا درس دیا جیسا کہ خود انھوں (قائد اعظم) نے اپنی زندگی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور جدوجہد کے ساتھ گزاری۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG