رسائی کے لنکس

کراچی: بجلی کی بندش سے اسپتال میں چار بچے ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہلاک ہونے والوں میں تین ماہ کے ایک بچے کو اُس کے والدین علاج کے لیے ایک روز قبل ہی اسپتال لائے تھے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں بجلی کی بندش کے باعث مصنوعی آکسیجن منقطع ہونے سے چار کم سن بچے دم توڑ گئے۔

پولیس نے نجی اسپتال انتظامیہ کے خلاف غلفت برتنے پر ابتدائی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ اسپتال کورنگی کے علاقے میں واقع ہے۔ پولیس کے مطابق نومولود بچے ’انکیوبیٹرز‘ میں تھے اور بظاہر بجلی کی بندش کے بعد آکسیجن کی فراہمی رک گئی جس سے چار بچے دم توڑ گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین ماہ کے ایک بچے کو اُس کے والدین علاج کے لیے ایک روز قبل ہی اسپتال لائے تھے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین میں سے بعض مشتعل افراد نے اسپتال کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کو ٹائر جلا کر بند کر دیا۔

محکمہ صحت سندھ کے عہدیداروں کے مطابق اُنھوں نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور صوبائی حکومت کو 24 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG