رسائی کے لنکس

ٹی 20عالمی کپ: یاور سعید پاکستان ٹیم کے منیجر مقرر


ٹی 20عالمی کپ: یاور سعید پاکستان ٹیم کے منیجر مقرر
ٹی 20عالمی کپ: یاور سعید پاکستان ٹیم کے منیجر مقرر

یاور سعید پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر، وقار کوچ، اعجاز احمد معاون کوچ اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈوائر ٹیم کے ٹرینر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ماہ ہونے والی ٹی 20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم حکام کا اعلان کردیا ہے۔

جمعرات کو پی سی بی نے ایک اعلامیے میں کہا کہ یاور سعید کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ فاسٹ باؤلر وقار یونس پاکستان ٹیم کے کوچ، اعجاز احمد معاون کوچ اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈوائر ٹیم کے ٹرینر ہوں گے۔ شفقت رانا پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر جب کہ خواجہ نجم کو سکیورٹی منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

اگلے ماہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20عالمی کپ میں پاکستان کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے، تاہم ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹی20ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG