رسائی کے لنکس

شارجہ ٹیسٹ: 428 رنز پر سری لنکن اننگز ڈکلیئر


جمعہ کو کپتان اینجلو میتھیوز اور پریرا نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن یہ دونوں سینچریاں بنانے میں ناکام رہے۔ میتھیوز 91 اور پریرا 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز 428 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

میچ میں ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے سری لنکا کے لیے کھیل کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور محض 31 کے مجموعی اسکور پر اس کی پہلی وکٹ گرگئی جب کہ 166 رنز پر اس کے پانچ اہم بلے باز پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

لیکن میچ کے دوسرے روز جمعہ کو کپتان اینجلو میتھیوز اور پریرا نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن یہ دونوں سینچریاں بنانے میں ناکام رہے۔

میتھیوز 91 اور پریرا 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان اور محمد طلحہ نے تین، تین جب کہ سعید اجمل نے دو اور عبدالرحمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز اسکور کیے تھے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔
XS
SM
MD
LG