رسائی کے لنکس

معین خان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر


نئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ دو ہزار پندرہ کے عالمی کپ کے لیے متوازن ٹیم تشکیل دی جا سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کو قومی ٹیم کے لیے چیف سلیکٹر مقرر کردیا اور ان کی تقرری اقبال قاسم کی جگہ عمل میں آئی ہے جنہوں نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنے عہدے سے استعفی دے تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیف سلیکٹر معین خان نے پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خواہش اور کوشش ہو گی کہ مستقبل کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب دیانتداری اور نیک نیتی کے ساتھ کریں۔

چیف سلیکٹر معین خان نے کہا کہ ان کی تقرری کسی خاص مدت کے لیے نہیں کی گئی ہے۔

انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ چاہیں گے کہ دو ہزار پندرہ کے عالمی کپ کے لیے باصلاحیت اور تجربہ کار کرکٹرز سامنے لائے جائیں تاکہ ایک متوازن ٹیم تشکیل دی جا سکے۔

سابق وکٹ کیپر معین خان نے پاکستان کی طرف سے انہتر ٹیسٹ اور دو سو انیس ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
XS
SM
MD
LG