رسائی کے لنکس

امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے فیسٹول


امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے فیسٹول
امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے فیسٹول

اس سال چودہ اگست رمضان المبارک میں آنے کی وجہ سے امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان کا جشن آزادی اور عید کی خوشیاں رمضان گزرنے کے بعد منائی گئیں ۔ امریکہ میں رہنے والے پاکستانی 25سال سے اس میلے میں روایتی جوش و خروش سے شرکت کرتے ہیں ۔ نوجوان اس موقعے پر جشن آزادی کی مناسبت سے روایتی لباس پہنتے ہیں ، جبکہ پاکستانی اشیاء کے رنگ برنگ سٹالز پر بھی خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملتی ہے ۔

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔

امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے فیسٹول
امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے فیسٹول

میلے کی خاص بات میلے میں بعض امریکی سیاسی رہنماوں کی شرکت بھی تھی۔

ٹم کین ریاست ورجینیا کے سابق گورنر رہ چکے ہیں اور آنے والےالیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے گورنر کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ڈے میں شرکت کی اوراس موقع پر اپنی تقریر میں کہ یہاں آنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ یہ 25 ویں سالگرہ کا میلہ ہےاور اتنے بہت سے لوگ جمع ہیں۔ خوبصورت بات یہ ہے کہ یہاں پاکستانی کمیونٹی بڑھ رہی ہے اور کامیابی حاصل کر رہی ہے۔

بابر لطیف ایک پاکستانی امریکن ہیں اور ریاست ورجینیا کی ایک مقامی نشست کے لئے آنے والے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ امریکی سیاست میں حصہ لینا ضروری ہے اور ہمای ثقافت ، روایات اور مذہب اس ملک کی روایات سے مختلف نہیں ہیں۔

امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے فیسٹول
امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے فیسٹول

گزشتہ 25 برسوں سے امریکہ میں پاکستان کے نام کا یہ میلہ سجانے والے زاہد حمیدی کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہے کہ یہاں کی سیاست میں پاکستانی کمیونٹی کی طاقت کو نمایاں کیا جائے۔

امریکہ میں پاکستان کا جشن آزادی بھی اسی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جیسا کہ پاکستان میں ۔وطن سے دور وطن سے محبت کے میلے سجانےوالے ان پاکستانیوں کو امید ہے کہ ان کے ملک میں بھی لوگ اختلافات بھلا کر امن اور برداشت کی روایتوں کو دوبارہ زندہ کریں گے ، بالکل ویسے ہی جیسے امریکہ میں لوگ اب گیارہ ستمبر کی تلخ یادوں کو فراموش کر کے ایک دوسرے سے مل جل کر رہنا سیکھ رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG