رسائی کے لنکس

’برطانوی فوجی تربیت کاروں کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم‘


’برطانوی فوجی تربیت کاروں کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم‘
’برطانوی فوجی تربیت کاروں کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم‘

برطانوی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے ملک میں موجود بعض برطانوی فوجی تربیت کاروں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں برطانوی سفارت خانے کے ترجمان جارج شیرف کا کہنا ہے کہ تربیت کاروں کا انخلاء عارضی ہو گا اور وہ جلد از جلد دوبارہ تعیناتی کے لیے تیار رہیں گے۔

فوجی تربیت کاروں کی پاکستان سے واپسی کی خبر پہلی مرتبہ برطانوی اخبار ’گارڈیئن‘ نے اتوار کو دی تھی، جس کے مطابق پاکستان نے کم از کم 18 اہلکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ یہ اہلکار پاکستان کی نیم فوجی سکیورٹی فورسز ’فرنٹیئر کور‘ کے لیے تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے تربیتی منصوبے کا حصہ تھے۔

اخبار گارڈیئن کا کہنا ہے کہ اس تربیتی منصوبے کا آغاز گزشتہ سال اگست میں ہوا تھا جو کم از کم 2013ء کے وسط تک جاری رہنا تھا۔

ایبٹ آباد میں دو مئی کو القاعدہ کے مفرور رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کمانڈوز کے خفیہ آپریشن کے بعد پاکستان نے فرنٹیئر کور ہی کی تربیت میں مصروف امریکی فوجی اہلکاروں کو بھی ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG