رسائی کے لنکس

پاکستان: امریکی ڈرون کے حملے چینی جنگجو ہلاک


بغیر پائلیٹ جہاز
بغیر پائلیٹ جہاز

یہ نیم خود اختیار علاقہ کبھی طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ساتھ حقانی گروپ کے اُن جنگجوؤں کا ایک محفوظ ٹھکانا ہوا کرتا تھا

پاکستانی انٹیلی جینس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ چین کی انتہا پسند تنظیم ترکستان اسلامی پارٹی کا لیڈر شمال مغربی پاکستان میں امریکہ کے ایک بے پائلٹ طیارے یا ڈرون کے ایک حملے میں ہلاک ہوگیا۔

پیر کے روز نام ظاہر کیے بغیرعہدے داروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عبد الحق الترکستانی اُن تین آدمیوں میں شامل تھا، جو 15 فروری کو افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں میزائیل کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

یہ نیم خود اختیار علاقہ کبھی طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ساتھ حقانی گروپ کے اُن جنگجوؤں کا ایک محفوظ ٹھکانا ہوا کرتا تھا، جو سرحد کے اُس پار افغانستان میں بین الاقوامی اور افغان فوجوں پر حملے کرتے رہے تھے۔

گذشتہ اگست میں الترکستانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ، بقول اُس کے ، ویغور مسلمانوں کو کچلنے کی چینی کارروائیوں کے جواب میں چینی سفارت خانوں اور کونسل خانوں سمیت چیت کے مفادات پر اور چین کے اندر اور باہر چین کے لوگوں پر حملے کریں۔

XS
SM
MD
LG