رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ: پاکستان نارکوٹک کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب


فائل
فائل

’کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب ہونا، اس بات کا ثبوت ہے کہ اس شعبے میں پاکستان کی کارکردگی موٴثر رہی ہے‘: مستقل مندوب

پاکستان اقوام متحدہ کی ’نارکوٹک ڈرگ کمیشن‘ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔ نئے رکن کی حثیت سے، وہ 2016ء تک خدمات انجام دے گا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، پاکستان مسلسل دوسری بار اس کمیشن کا رکن منتخب ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس کمیشن کا قیام 1964ء میں عمل میں آیا تھا؛ جس کا مقصد ’انٹرنیشنل ڈرگ کنڑول‘ معاہدے کی نگرانی کرنا تھا۔ سنہ 1991 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی اس کمیشن کو دنیا بھر میں ڈرگ کنڑول کی نگرانی کا منڈیٹ دیا تھا۔

پاکستان اس کمیشن کی گیارہویں میعاد کا بھی رکن رہ چکا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب ہونا، اس بات کا ثبوت ہے کہ اس شعبے میں پاکستان کی کارکردگی موٴثر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG