رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی پاکستان میں سیلاب کے متاثرین سےتعزیت


پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین
پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیک ہیمر نے کہا ہے کہ صدربراک اوباما نے پاکستان کے تباہ کن سیلابوں سے متاثرہ خاندانوں سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ صدر کو بدلتی ہوئی صورتحال اور دس لاکھ پاکستانیوں پراس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں مکمل طورپر با خبر رکھا جا رہا ہے ۔

پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستانی حکومت کی امدادی کوششوںمیں شرکت اورمتاثرہ افراد تک امداد کی ہر ممکن حد تک جلد ترسیل یقینی بنانے کے لیے، جنہیں اس کی انتہائی ضرورت ہو، اس کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کیا تھا ۔

امریکہ خوراک ، پناہ گاہوں ،پینے کےصاف پانی اورزندگی کی دوسری بنیادی اشیائے صرف کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی ابتدائی امداد کے اعلان کے علاوہ انسانی ہمدردی کی کارروائیوں میں مدد کے لیے خوراک کے تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار پیکٹ، 12 عارضی پل، چار امدادی کشتیاں اور پانی صاف کرنے کے چار موبائل یونٹس فراہم کر چکا ہے ۔

امریکی ہیلی کاپٹر پاکستانی وزارت داخلہ کی امدادی کوششوں میں مدد کر رہے ہیں اور وہ 730 افراد کو زندہ بچانے کے ساتھ ساتھ تقریباً ہزار11 پونڈ امدادی سامان سیلاب میں پھنسے ہوئے متاثرین تک پہنچاچکے ہیں۔ اور ان امدادی سرگرمیوں کے لیے آئندہ دنوں میں انسانی ہمدردی کے انتہائی ضروری اضافی امداد کی ترسیل اور تقسیم میں مدد کے لیے مزید امریکی ہیلی کاپٹر مہیا کیے جائیں گے ۔

ترجمان مائیک ہیمر کا کہنا ہے کہ صدر کو اپنے اتحادیوں کی مدد کی اہمیت کا احساس ہے اور پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہا پسندوں کے خلاف جنگ سےہماری مشترکہ وابستگی سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ امریکی حکومت اس قدرتی سانحے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں پاکستانی عہدے داروں کی مدد کے لیے تیارہے ۔

XS
SM
MD
LG