رسائی کے لنکس

پاکستان:شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعرات کی صبح بھی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت تعطل کا شکار رہی جب کہ صبح دس بجے تک ملتان کا ہوائی اڈہ بھی بند رہا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقے کئی روز سے صبح اور شام کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی اور نقل و حرکت شدید متاثر ہورہے ہیں۔

دھند کے باعث لاہور اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے کے علاوہ حالیہ دنوں میں کئی پروازیں منسوخ بھی کی جاچکی ہیں۔

جمعرات کی صبح بھی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت تعطل کا شکار رہی جب کہ صبح دس بجے تک ملتان کا ہوائی اڈہ بھی بند رہا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو لاہور اور پشاور سے ملانے والی اہم شاہراہ موٹروے بھی دھند کے باعث صبح کے اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہی جب کہ گاڑیوں کو متبادل شاہراہ " جی ٹی روڈ" سے گزارا گیا۔ بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔

اسی طرح پشاور کے ہوائی اڈے پر بھی پروازیں دھند کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

ملتان کے علاوہ ملک کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی شدید دھند کے باعث لاہور اور ملتان جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کو انتہائی محتاط انداز میں سفر کرنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

بعض علاقوں میں دوپہر کے وقت تک دھند کم ہوجاتی ہے لیکن سر شام ہی اس کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
XS
SM
MD
LG