رسائی کے لنکس

گورنر سندھ کی وطن واپسی


One World Trade Center stands between the transportation hub (L), still under construction, and 7 World Trade Center (R) in New York.
One World Trade Center stands between the transportation hub (L), still under construction, and 7 World Trade Center (R) in New York.

عشرت العباد 13 ستمبر کو اچانک بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے اور مقامی ذرائع ابلاغ میں اُن کے مستعفی ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عشرت العباد منگل کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد ان کے عہدہ چھوڑنے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

عشرت العباد 13 ستمبر کو اچانک بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے اور مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش کرنا شروع ہو گئی تھیں کہ انھوں نےکراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تحفظات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ملک کے اقتصادی مرکز کراچی میں امن و امان کو بحال کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوبائی حکومت نے تمام جماعتوں سے مشاورت اور وفاقی حکومت کی حمایت سے رینجرز کی زیر قیادت شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا۔

اس آپریشن میں گو کہ متحدہ قومی موومنٹ کی رضامندی بھی شامل تھی لیکن بعد ازاں اس نے اسے اپنی جماعت کے خلاف کارروائی قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے اور اس ضمن میں ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

عشرت العباد گزشتہ 11 سال سے گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہیں۔
XS
SM
MD
LG