رسائی کے لنکس

پاکستان: مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری


آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بھی لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں اور پاکستانی کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ کی دوپہر تک 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ میں 103 ملی میٹر ، گوجرانولہ 33، جہلم 17 جب کہ بالاکوٹ اور گڑھی دوپٹہ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بھی لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں اور پاکستانی کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی پیش گئی کی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG