رسائی کے لنکس

logo-print

اسلام آباد: اشہتاری ملزمان سمیت 100 مشتبہ افراد گرفتار


نواحی علاقے ترنول میں کی جانے والی تلاشی کی کارروائیوں میں پنڈ پراچہ، سادات کالونی، افغان بستی، ریلوے ٹاؤن اور برما ٹاؤن سے حراست میں لیے گئے ان افراد کو مزید تفتیش کے لیے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 اشتہاری ملزمان سمیت کم ازکم ایک سو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

نواحی علاقے ترنول میں کی جانے والی تلاشی کی کارروائیوں میں پنڈ پراچہ، سادات کالونی، افغان بستی، ریلوے ٹاؤن اور برما ٹاؤن سے حراست میں لیے گئے ان افراد کو مزید تفتیش کے لیے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ان کے قبضے سے ایک سو بوتلیں شراب، اور قانونی دستاویزات کے بغیر ان کے زیر استعمال آٹھ گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی برآمد کیے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد کی کارروائیاں دیکھنے میں آئی ہیں جب کہ ماضی میں یہاں متعدد بڑے دہشت گردانہ واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

موجودہ سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ تازہ کارروائیاں کی ہیں جب کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد کے اندر اور اس سے ملحقہ کئی بستیوں سے تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG