اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے حکومت مخالف دھرنے پیر کو پانچویں روز بھی جاری ہیں۔ حکومت اور پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے۔ تحریر و تصاویر: واجد حسین شاہ
دھرنوں کا پانچواں دن، بے یقینی کی صورت

1
عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے کارکنان صوبہ خیبر پختونخواہ سے ٹولیوں کی شکل میں اسلام آباد میں موجود ہیں۔

2
پانچ روز سے جاری عوامی تحریک کے دھرنے میں کارکنان کے جوش و جذبے میں بظاہر کوئی کمی نہیں آئی۔

3
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد کا انتظار کر رہے ہیں۔

4
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر راستے کو بند کیا جا رہا ہے۔