رسائی کے لنکس

عاصم باجوہ پاکستانی افواج کے نئے ترجمان


میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

میجر جنرل اطہر عباس کی ریٹائرمنٹ کے بعد گزشتہ ماہ انھیں ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا تھا اور انھوں نے پیر کو باضابطہ طور پر اس عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ
میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

جنرل باجوہ نے 1984ء میں فوج کی پنجاب رجمنٹ میں بطور کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں انھوں نے مختلف عسکری نوعیت کی اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

اُنھوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور اسٹاف کالج کیمبرلے (انگلینڈ) سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ علاوہ ازیں کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے وار اسٹڈیز میں ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔

پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG