رسائی کے لنکس

کراچی: دھماکے میں کم ازکم ایک ہلاک

 یوم القدس میں شرکت کے لیے جانے والوں کی بس کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا۔
یوم القدس میں شرکت کے لیے جانے والوں کی بس کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا۔

یہ واقعہ یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب اس وقت پیش آیا جب یوم القدس میں شرکت کے لیے جانے والوں کی بس کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعہ کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب اس وقت پیش آیا جب یوم القدس میں شرکت کے لیے جانے والوں کی بس کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا سڑک کے کنارے پہلے سے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔

ایک عینی شاہد سخاوت علی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ کراچی یونیورسٹی سے ایک بس کے ذریعے یوم القدس کی ریلی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔’’ جب ہم یہاں پہنچے تو ایک زوردار دھماکا ہوا۔ ہر طرف دھواں اٹھنے لگا کچھ پتا نہیں چلا، پھر دیکھا تو لوگ زخمی پڑے ہیں۔‘‘

کراچی دھماکا
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:20 0:00

بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے نامعلوم سمت سے فائرنگ بھی کی گئی۔

دھماکے سے بس کے علاوہ قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں تقریباً دو کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG