رسائی کے لنکس

لاہور: بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار، تحقیقات جاری


پرانی انارکلی میں اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور اس گنجان آباد علاقے کے رہائشی تشویش میں مبتلا رہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں ایک روز قبل ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ اس میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

اتوار کو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقی ماہرین پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ میں ہفتہ کی شب ہونے والے بم دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرر ہے ہیں اور پولیس کسی بھی امکان کو رد کیے بغیر کارروائیاں کر رہی ہے۔

اس ضمن میں متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ خان بیگ نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ جب تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آتے اور تحقیقات مکمل نہیں کر لی جاتیں اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

پرانی انارکلی میں اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور اس گنجان آباد علاقے کے رہائشی تشویش میں مبتلا رہے۔

دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد میں بال بیرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی استعمال کیے گئے تھے۔

دریں اثناء دھماکے میں زخمی ہونے والے لگ بھگ 30 افراد اب بھی لاہور کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لاہور میں اس سے قبل بم دھماکا گزشتہ برس اپریل میں ریلوے اسٹیشن میں ہوا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG