رسائی کے لنکس

logo-print

لاہور میں بم دھماکا ایک شخص ہلاک


یہ دھماکا پرانی انارکلی میں ایک ہوٹل کے قریب ہوا اور اس سے قریبی عمارتوں کی بھی نقصان پہنچا۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں جمعرات کی دوپہر ایک بم دھماکے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور دس افراد زخمی ہو گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں یہ دھماکا پرانی انار کلی کے علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب ہوا اور اس سے قریبی عمارتوں کی بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دیسی ساختہ بم پہلے سے یہاں نصب کیا گیا تھا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس جائے وقوع سے شواہد جمع کر رہی ہے۔

لاہور کے اسی علاقے میں رواں سال جولائی میں بھی ایک بم دھماکا ہوا تھا جس میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور تین درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG