رسائی کے لنکس

رحمٰن ملک دوبارہ وزیر داخلہ

صدر آصف علی زرداری رحمٰن ملک سے وزیرِ داخلہ کے عہدے کا حلف لیتے ہوئے۔
صدر آصف علی زرداری رحمٰن ملک سے وزیرِ داخلہ کے عہدے کا حلف لیتے ہوئے۔

دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سےسینیٹ رکنیت معطل کیے جانے پررحمٰن ملک پارلیمان کے ایوان بالا سے مستعفی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم کے مشیر رحمن ملک نےایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سےسینیٹ رکنیت معطل کیے جانے پررحمٰن ملک پارلیمان کے ایوان بالا سے مستعفی ہوگئے تھے۔

تاہم 20 جولائی کو دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد ایک بار پھرانھیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب سے قبل جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں رحمٰن ملک نے بطور رکن حلف اٹھایا۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور کہا کہ محض ایک رکن کی حلف برداری کی خاطر معمول سے ہٹ کر سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا جس کے باعث قومی خزانے کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

لیکن وزیر قانون فاروق نائیک نے ان اعتراضا ت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس اگلے ہفتے بھی جاری رہے گا جس میں بلوچستان کی صورت حال پر تین روز بحث کی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG