ماہ رمضان کی آمد پر پاکستان کی مختلف مساجد میں اس بار خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیشِ نظر مساجد میں محدود اجتماعات کے لیے 20 نکاتی معاہدہ طے پایا تھا۔ جس میں مساجد کے صحن میں نماز تراویح کی اجازت دی گئی تھی۔
پاکستان کی مساجد میں رمضان کی تیاریاں
5
لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں بھی ہر سال نمازِ تراویح اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رمضان سے قبل مسجد میں جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔
6
مساجد میں نمازِ تراویح اور دیگر اجتماعی عبادات کی اجازت پر ڈاکٹرز کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ البتہ، مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔
7
پاکستان میں رمضان کے مہینے میں مساجد میں رش بڑھ جاتا ہے۔ البتہ مساجد میں افطار اور سحر کے اجتماعی دسترخوان کے اہتمام پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
8
پاکستان کی حکومت نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ مساجد میں اجتماعی عبادات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مساجد میں صرف پانچ افراد کو نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت تھی۔