رسائی کے لنکس

بینظیر قتل کیس: مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم


پرویز مشرف (فائل فوٹو)
پرویز مشرف (فائل فوٹو)

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سکیورٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث سابق فوجی صدر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

پاکستان کی ایک عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پرویز مشرف کو سلامتی کے خدشات کے باعث اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر وہیں رکھا گیا ہے اور ان پر قائم مختلف مقدمات میں تفتیشی عمل کی کارروائیاں بھی وہیں ہوتی ہیں۔

تاہم منگل کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقدمے کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کو آئندہ پیشی پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

پولیس نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ سکیورٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث سابق فوجی صدر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

مقدمے کی آئندہ سماعت نو جولائی کو ہوگی۔

پرویز مشرف خودساختہ جلاوطنی ختم کر کے مارچ میں وطن واپس آئے تھے جہاں ان پر سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور بلوچ قوم پرست بزرگ رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل سمیت ججوں کو نظر بند کرنے کے مقدمات دائر ہیں جب کہ ملک کا آئین معطل کی پاداش میں ان پر غداری کا مقدمہ چلائے جانے سے متعلق بھی درخواستیں عدالت عظمٰی میں زیر سماعت ہیں۔
XS
SM
MD
LG