رسائی کے لنکس

پاکستان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


Motorists at petrol station in Islamabad. Pakistan increased petrol prices
Motorists at petrol station in Islamabad. Pakistan increased petrol prices

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت ایک روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد 85 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں تیل اور گیس قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کا نصف شب سے ہو چکا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت ایک روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد 85 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی آکٹین کی قیمت پانچ روپے 64 پیسے کے اضافے کے بعد 112 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے جب کہ مٹی کا تیل اب نئی قیمت 88 روپے 19 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو گا۔ ڈیزل کی قیمت 97 روپے 21 پیسے پر برقرار ہے۔

گاڑیوں میں متبادل ایندھن کے طور پر استعمال ہونی والی سی این جی کی قیمت میں ایک روپیہ 29 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی کی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG