رسائی کے لنکس

ٹیکس وصولی بہتری ہوئی ہے، وفاقی ٹیکس محتسب


افغانستان روانگی کے لیے تیار نیٹو کت ٹرک پاک، افغان بارڈر پر کھڑے ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے تیار نیٹو کت ٹرک پاک، افغان بارڈر پر کھڑے ہیں۔

شکایات پر ہونے والے فیصلوں کے نتیجےمیں 9 ارب 79 کروڑ روپے کے ٹیکس واپسی کے احکاما ت جاری کئے گئے جو پاکستان کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان میں اتحادی افواج کو نیٹو کینٹینرز کے ذریعے بھجوائے جانے والے سامان پر نئے اقدامات کی وجہ سے حکومت کو ہر مہینے ایک ارب روپے سے زائد کی اضافی آمدن ہو رہی ہے جبکہ ٹرانزٹ سہولتوں کے غلط استعمال کو روکنے کے نتیجے میں اسمگلنگ میں بھی 60 فیصد تک کمی آئی ہے۔

جمعرات کو ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2011 میں نیٹو کینٹینرز سکینڈل سامنے آنے کے بعد تحقیقات کر کے حکومت کو اپنی سفارشات پیش کی گئیں۔

’’اب ٹرانزٹ کو ایک نئے ڈائریکٹر جنرل کے ماتحت کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل طورخم اور چمن پر الگ الگ کسٹم کلکٹر تعینات تھے جن کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہوتا تھا۔ ہماری رپورٹ کی روشنی میں ٹرانزٹ کے لیے نئے قوائد و ضوابط بنائے گئے ہیں اب تمام کینٹینرز کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ٹریکنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔‘‘

وفاقی ٹیکس محتسب نے پریس ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی جس کے مطابق سال 2012 میں ٹیکس جمع کرنے والے ادارے ایف بی آر کے خلاف موصول ہونے والی 1689 شکایات میں سے1597 کا فیصلہ کیا گیا اور 86 فیصد فیصلے ٹیکس گزاروں کے حق میں ہوئے۔

’’دنیا بھر میں ٹیکس گزاروں کی شکایات درست نہ ہونے کے باعث فیصلے ادارے کے حق میں آتے ہیں مگر ایف بی آر کا معاملہ اس کے برعکس ہے یہاں ٹیکس گزاروں کی شکایات درست ثابت ہوئی ہیں جوایف بی آر میں بد نظمی کو ظاہر کرتی ہیں اور یہ ایف بی آر کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔‘‘

وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق شکایات پر ہونے والے فیصلوں کے نتیجےمیں 9 ارب 79 کروڑ روپے کے ٹیکس واپسی کے احکاما ت جاری کئے گئے جو پاکستان کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔
XS
SM
MD
LG