رسائی کے لنکس

پاکستان: قبائلی علاقے میں فوج کا حملہ، 21 جنگ جو ہلاک


اورکزئی ایجنسی
اورکزئی ایجنسی

پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اورکزئى ایجنسی میں جنگ جوؤں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شِپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حملے کرکے کم سے کم 21 جنگ جوؤں کو ہلاک کردیا۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں جنگ جوؤں کے احاطوں پر بدھ کے روز فوج اور ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں اُن کا ایک تربیتی مرکز، ایک بنکر اور گولا بارود کا ایک ذخیرہ تباہ ہوگیا۔

پاکستان کی فوجوں نے پچھلے سال طالبان کے خلاف ملک کے شمال مغربی قبائلی علاقوں، خاص طور پر جنوبی وزیرستان میں حملے کیے تھے۔

قبائلی علاقوں میں اور بیشتر شمالی وزیرستان کے علاقے میں امریکی میزائلوں کا ہدف بھی طالبان اور القاعدہ کے کمانڈر ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG