رسائی کے لنکس

قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور


قومی اسمبلی
قومی اسمبلی

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے روزگار کے کئی نئے مواقع میسر آ سکیں گے۔

پاکستان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی نے جمعرات کو آئندہ مالی سال کے لیے 35 کھرب 91 ارب روپے سے زائد کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 12 جون کو بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس میں جنرل سیلز ٹیکس کو 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کے علاوہ ٹیکس وصولیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں موجودہ معاشی مشکلات کے ہوتے ہوئے ایک مناسب بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے روزگار کے کئی نئے مواقع میسر آ سکیں گے۔

اُدھر وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں ایک اور وفاقی وزیر کو شامل کیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کو نئے وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے حلف لیا۔
XS
SM
MD
LG