رسائی کے لنکس

عالمی یوم امن کے موقع پر ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کا عزم


وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

عالمی یوم امن کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لوگوں کے حقوق کی بحالی اور ان کی تشویش کا خاتمہ کر کے دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک تحریر پیغام میں انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں دنیا میں قیام امن کے لیے اقوام عالم کا کردار انتہائی اہم ہے جو کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل اور ان کی روک تھام کے لیے قیام میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور امن باہم مربوط ہیں اور جمہوریت کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا کیونکہ امن کیلئے جمہوریت ضروری جزو ہے۔

وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے اور اس ضمن میں ان کے ملک کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی معیشت کو 68 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے جب کہ 35 ہزار سے زائد شہری اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کے تحت ہر سال 21 ستمبر کو عالمی یوم امن منایا جاتا ہے جس کا مقصد قیام امن کے لیے افرادی اور مختلف اداروں کی کوششوں کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

پاکستان وزیراعظم نے کہا کہ تنازعات اور جنگیں لوگوں کے اخلاقی معیارات کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ’’ افراتفری، تشدد اور خون خرابہ اس انتہاء پسند ذہنیت کا نتیجہ ہے جو کہ وہ پرامن اکثریت پر تھوپنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہاء پسندوں اور لوگوں کے جمہوری حقوق سے انکار کرنے والوں سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ ان کے بقول عالمی یوم امن مناتے ہوئے ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کا عزم کرنا چاہیے۔

XS
SM
MD
LG