رسائی کے لنکس

پٹرول کی قلت برقرار، عوام کو مشکلات کا سامنا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پٹرول کی قلت کے باعث عوام کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے پیدا ہونے والا بحران اسی ہفتے کم ہو جائے گا۔ پنجاب کے تقریباً سب ہی بڑے شہروں میں پٹرول کے حصول کے لیے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں جب کہ اکثر پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔ (تحریر و تصاویر: واجد حسین شاہ)

XS
SM
MD
LG