رسائی کے لنکس

logo-print

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی


پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ”اوگرا“نے پیٹرول سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ قیمتیں پیر یکم مارچ سے نافذالعمل ہو گئی ہیں۔ نئی مقرر کردہ قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت 64 پیسے کمی کے بعد 70.57 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے60 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے 56 پیسے کی کمی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 31 جنوری کو ”اوگرا“ نے پیڑول چھ روپے 10 پیسے ، ڈیزل دو روپے 97 پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے 50 پیسے مہنگا کیا تھا

XS
SM
MD
LG