رسائی کے لنکس

پاکستان کے سابق وزیرِ قانون اقبال حیدر کا انتقال


 سابق وزیر قانون اور انسانی حقوق کے علمبردار اقبال حیدر
سابق وزیر قانون اور انسانی حقوق کے علمبردار اقبال حیدر

مرحوم نے سابق فوجی آمر ضیاء الحق کے خلاف بحالی جمہوریت تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کی وجہ سے انہیں زیرحراست بھی رکھا گیا۔

پاکستان کے سابق وزیر قانون اور انسانی حقوق کے علمبردار اقبال حیدر اتوار کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اقبال حیدرنے سیاست کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی سے کیا لیکن بعد میں 1977ء سے 1982ء تک وہ قومی محاذ آزادی سے منسلک رہے۔

مرحوم نے سابق فوجی آمر ضیاء الحق کے دور میں چلنے والی تحریک بحالی جمہوریت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کی وجہ سے انہیں زیرحراست بھی رکھا گیا۔

اُنھوں نے 1988ء میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر لی اور پہلی بار 1991ء میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

نومبر1993ء میں اقبال حیدر نے وفاقی وزیرقانون کے عہدے کاحلف اٹھایا، جبکہ 1994ء میں وہ پاکستان میں پہلے وزیر برائے انسانی حقوق اور اٹارنی جنرل مقرر ہوئے۔

اقبال حیدر پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن ’ایچ آر سی پی‘ کے شریک چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔
XS
SM
MD
LG