رسائی کے لنکس

محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب تقرری منظور


محمد سرور (فائل فوٹو)
محمد سرور (فائل فوٹو)

محمد سرور برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے پاکستان میں آئینی عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنی برطانوی شہریت ترک کردی ہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے محمد سرور کی گورنر صوبہ پنجاب کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر سے بدھ کو دیرِ گئے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ تقرری وزیرِ اعظم نواز شریف کے مشورے پر کی گئی۔

پاکستانی آئین کے تحت صدرِ مملکت کسی بھی صوبے میں گورنر کی تقرری وزیرِ اعظم کے مشورے پر کرنے کے پابند ہیں۔

محمد سرور برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے پاکستان میں آئینی عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنی برطانوی شہریت ترک کردی ہے۔

صدر زرداری کی آئینی مدت ستمبر میں ختم ہو رہی ہے، جب کہ رواں ہفتے صدارتی انتخاب میں حکمران پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ممنون حسین بھاری اکثریت سے نئے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔

پنجاب کے گورنر مخدوم احمد محمود نے 11 مئی کے انتخابات کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور ان کا استعفیٰ گزشتہ ماہ قائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے منظور کر لیا تھا۔
XS
SM
MD
LG