رسائی کے لنکس

امن و امان کا قیام اولین ترجیح: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب


نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی (فائل فوٹو)

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے صوبے میں سرکاری عہدیداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عبوری حکومت میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کروانے کے لیے امن و امان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

بدھ کو گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ ایک غیر سیاسی نگران حکومت ہوگی اور وہ انھیں سونپے جانے والے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی نے ایک روز قبل سینیئر صحافی اور ممتاز تجزیہ نگار نجم سیٹھی کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

جناب سیٹھی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مثبت اور تعمیری تنقید کے ذریعے ان کے کام کو بہتر بنانے کے لیے ان کی مدد کریں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے صوبے کے سرکاری عہدیداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عبوری حکومت میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG