رسائی کے لنکس

پانچ سالوں میں ریلوے کے 678 حادثات


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حادثات کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو دس کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان میں گذشتہ پانچ سال کے دوران ریلوے کے 678 حادثات ہوئے جن میں 172 افراد ہلاک اور 507 افراد زخمی ہوئے جن کو حکومت کی طرف سے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا۔

جمعرات کو پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کو وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ ان حادثات میں سے 52 سے زائد واقعات ریلوے پھاٹکوں پر ہوئے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ ان حادثات کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو دس کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ریلوے ٹریک پر بہت سی جگہوں پر پھاٹک یا حفاظتی انتظامات موجود نہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG