پاکستان کے اقتصادی مرکز میں بااثر سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز "نائن زیرو" پر رینجرز نے بدھ کو علی الصبح چھاپا مار کر یہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا بتایا ہے۔ تاہم ایم کیو ایم نے رینجرز کے دعویٰ کی نفی کی اور اس جماعت کے حامیوں نے احتجاج بھی کیا۔