پاکستان میں کرونا وائرس کی موجودگی کے باوجود تقریباً چار ماہ کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ پانچ روزہ مہم میں رضاکاروں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کی موجودگی میں پولیو مہم

1
پولیو مہم کا آغاز 20 جولائی سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان میں ہوا۔ ملک میں پھیلی کرونا وائرس کی وبا کے سبب ہیلتھ ورکرز اور رضاکاروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔

2
پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کمر عمر کے آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے ہلائے جا رہے ہیں۔

3
رضاکاروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔

4
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک کم از کم 59 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔