رسائی کے لنکس

دیربالا: بس گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشنال ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے شمال مغرب میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ اتوار کو دیربالا میں لواری ٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں چترال جانے والی بس اس حادثے کا شکار ہوئی۔

مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے جب کہ زخمیوں میں بھی خواتین اور بچے شامل ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشنال ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی لیکن بظاہر پرپیچ پہاڑی راستوں پر اکثر ایسے واقعات سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

پاکستان میں ہر سال سڑک کے مختلف حادثات میں ہزاروں افراد موت کا شکار ہوتے ہیں اور ان حادثات کی عمومی وجہ سڑکوں کی خراب حالت، گاڑیوں کی غیرمناسب دیکھ بھال اور ڈرائیور کی لاپرواہی بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG