رسائی کے لنکس

راولپنڈی میں کشیدگی اور فوج کا گشت

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ ہفتے دو روز کے لیے غیر معمولی کرفیو نافذ رہا، جس کی وجہ یومِ عاشور پر فرقہ وارانہ تصادم کے باعث کشیدگی تھی۔ جمعہ کو ہوئے تصادم میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ پیر کی صبح کرفیو تو اُٹھا لیا گیا تاہم حکام کے مطابق شہر میں فوج بدستور موجود رہے گی۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مامون رشید پر مشتمل ایک رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ایک اعلٰی عہدیدار نجم سعید کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی ٹیم بھی بنا دی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG