رسائی کے لنکس

جوہانسبرگ ٹیسٹ: پاکستانی بولرز چھا گئے


محمد حفیظ نے چار، عمر گل اور جنید خان نے دو جبکہ یونس خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے چھ رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ چھ اور ناصر جمشید صفر رنز کے ساتھ ہفتے کو دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

اس سے پہلے پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 253 رنز تک محدود رکھا تھا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 46 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب الویرو پیٹرسن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیک کیلس اور ڈوپلیسی جنوبی افریقہ کے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے بالترتیب 50 اور 41 رنز بنائے۔

محمد حفیظ نے چار، عمر گل اور جنید خان نے دو جبکہ یونس خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیرئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 24 مارچ تک جاری رہنے والی کرکٹ سیریز میں تین ٹیسٹ میچز، پانچ ون ڈے میچز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG