رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک


جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک چوکی پر پیر اور منگل کی درمیانی شب شدت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جب کہ ایک نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی ایجنسی کے علاقے سراروغہ میں ایک چوکی پر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں شدت پسند اکثر سکیورٹی فورسز کے خلاف ہلاکت خیز حملے کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG